ایک نیوز :وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے انکشاف کیا ہے کہ بلوچستان کا مالی بحران سنگین ہوگیا، صوبے کے پاس سرکاری ملازمین کی تنخواہ دینے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔
عبدالقدوس بزنجو نے وفاق سے صوبے کا این ایف سی شیئر ریلیز کرنے کا مطالبہ کردیا۔ پیسے نہ ہونے سے صوبے کے ترقیاتی کام ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ شدید سردی میں سیلاب متاثرین بحالی کے منتظر ہیں۔ صوبے کو اس کا شیئر مل جائے تو اپنے سیلاب متاثرین کو خود سنبھال سکتے ہیں۔ وزیر اعظم ان کی بات سمجھ رہے ہیں، لیکن متعلقہ محکمے معاملے کو سنجیدہ نہیں لے رہے۔ وزیراعظم سے اپیل ہے کہ متعلقہ محکموں کے ساتھ کوئٹہ آئیں اور مالی بحران کا خود جائزہ لیں۔