ایک نیوز :پاکستانی آموں کو پوری دنیا میں پسند کیا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ اب لکسمبرگ کے وزیر اعظم کو بھی پاکستانی آموں سے پیار ہوگیا۔
Really happy to have bumped into PM @Xavier_Bettel of Luxembourg at Davos. Who has a special message for everyone about Pakistani Mangoes! I’ve been on a mission to prove our mangos are the best in the world. Happy to report the PM is a huge fan of our ????. pic.twitter.com/MYWFjrwjjm
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) January 18, 2023
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں لکسمبرگ کے وزیر اعظم زیویر بیٹل سے ملاقات کی اس دوران انہوں نے ان سے پاکستانی آموں کے حوالے سے پوچھا۔
بلاول نے سوشل میڈیا پر لکسمبرگ کے وزیر اعظم کے ساتھ ایک ویڈیوجاری کی جس میں بلاول نے ان سے پوچھا کہ کچھ عرصے پہلے پاکستانی آم لکسمبرگ بھیجے تھے ، وزیراعظم آپ پاکستانی آموں کے بارے میں کیا کہیں گے؟
بلاول کے سوال پر لکسمبرگ کے وزیر اعظم نے کہا کہ آپ کو اس کا جواب پہلے سے معلوم ہے، وہ آم بہترین تھے، کافی پسند آئے ۔
زیویر بیٹل نے کہا کہ بلاول مجھے لکسمبرگ میں ان آموں کا سفیر بنانا چاہتے ہیں، انہوں نے آم بھیجنے پر بلاول کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ اگلی بار بھی آم بھیجے جائیں گے۔