اپوزیشن نے جانبدار شخصیات کے نام دے کر مذاق کیا،پرویز الٰہی

Jan 18, 2023 | 22:47 PM

ایک نیوز :وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کاکہنا ہے کہ ہم نے غیر جانبدار شخصیات کے نام نگران وزیر اعلیٰ کیلئے پیش کئے، اپوزیشن نے جانبدار شخصیات کے نام دے کر مذاق کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی سے راجہ بشارت اور میاں اسلم اقبال نے ملاقات کی اس دوران نگران وزیراعلیٰ کے تقرر، سیاسی صورتحال اور سپیکر پنجاب اسمبلی کی سربراہی میں کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہٰی  کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعلیٰ کے معاملے پربھی اپوزیشن نے یاست چمکانے کی کوشش کی، اپوزیشن نگران وزیراعلیٰ کے حوالے سے جو چاہتی ہے وہ خواب پورا نہیں ہوگا۔

انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی کی سربراہی میں کمیٹی نگران وزیراعلیٰ کے حوالے سے کسی نتیجے پر پہنچ جائے گی۔راجہ بشارت، میاں اسلم اقبال اور ہاشم جواں کھلے دل کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔ ہماری کوشش ہو گی کہ اتفاق رائے جلد ہو، انشاء اللہ نگران وزیراعلیٰ وہ آئے گا جس پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے۔

مزیدخبریں