پی ٹی آئی کا35استعفوں کی منظوری چیلنج نہ کرنے کافیصلہ 

Jan 18, 2023 | 21:39 PM

ایک نیوز :تحریک انصاف نے سپیکر قومی اسمبلی کے 35ارکان کے استعفوں کی منظوری کے فیصلے کو کسی لیگل فورم پرچیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

35 استعفے قبول ہونے کے معاملے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت سیاسی و قانونی ماہرین کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں اسد عمر، اسد قیصر، عمر ایوب سمیت  لیگل ماہرین اور پارٹی رہنماوں شریک ہوئے ۔

عمران خان نے تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے 33 حلقوں میں الیکشن لڑنے کی منظوری بھی دیدی۔

اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ قومی اسمبلی کے 33حلقوں میں   عمران خان امیدوار ہوں گے. تاہم انتخابی مہم متعلقہ ایم این اے چلائے گا۔

تحریک انصاف نےاپوزیشن لیڈر اور چئیرمین پی اے سی کے لئے بھی اسپیکر سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو پارٹی کے فیصلے سے جلد آگاہ کیا جائے گا ۔

مزیدخبریں