ایک نیوز :تحریک انصاف نے سپیکر قومی اسمبلی کے 35ارکان کے استعفوں کی منظوری کے فیصلے کو کسی لیگل فورم پرچیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
عمران خان کی زیرصدارت سیاسی و قانونی ماہرین کا مشاورتی اجلاس#pnn#imrankhan @pti pic.twitter.com/CSP9FgBqEy
— AIK News News (@pnnnewspk) January 18, 2023
35 استعفے قبول ہونے کے معاملے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت سیاسی و قانونی ماہرین کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں اسد عمر، اسد قیصر، عمر ایوب سمیت لیگل ماہرین اور پارٹی رہنماوں شریک ہوئے ۔
عمران خان نے تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے 33 حلقوں میں الیکشن لڑنے کی منظوری بھی دیدی۔
اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ قومی اسمبلی کے 33حلقوں میں عمران خان امیدوار ہوں گے. تاہم انتخابی مہم متعلقہ ایم این اے چلائے گا۔
تحریک انصاف نےاپوزیشن لیڈر اور چئیرمین پی اے سی کے لئے بھی اسپیکر سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو پارٹی کے فیصلے سے جلد آگاہ کیا جائے گا ۔