35ارکان ڈی نوٹیفائی ہونے پر قومی اسمبلی میں نمبر گیم

35ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے پرقومی اسمبلی میں نمبر گیم کیا ہوگی؟
کیپشن: What will be the number game in the National Assembly on denotifying 35 members?

ایک نیوز: 35 اراکین کو ڈی نوٹیفائی کئے جانے کے بعد قومی اسمبلی کے ایوان میں دلچسپ تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے، ایوان کا ایک حصہ خالی ہو گیا۔
 قومی اسمبلی کا ایوان اس وقت 342 میں سے 296 اراکین پر مشتمل ہے جن میں سے 81 اراکین کے استعفے تاحال زیر التواء ہیں۔11 نشستیں خالی جن میں سے 7 پر عمران خان کی جیت کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہو سکا، میانوالی کی عمران خان کی سیٹ سے انہیں نا اہل قرار دیا گیا۔

شکور شاد اور محمد میاں سومرو کی نشستیں بھی خالی، جہاں عدالتی حکم امتناعی کی وجہ سے الیکشن نہیں ہوا، پی ٹی آئی کے 3 منتخب اراکین نے حلف ہی نہیں اٹھایا، عملی طور پر ایوان کے موجودہ اراکین کی تعداد 212 ہے۔

حکومتی اراکین کی تعداد 181 ہے، اپوزیشن میں مسلم لیگ (ق) کے 2، جی ڈی اے کے 3 اور بلوچستان عوامی پارٹی کی زبیدہ جلال اور جماعت اسلامی کے عبدالاکبر چترالی شامل ہیں، آفیشل اعداد و شمار کے مطابق پی ٹی آئی منحرفین 20 ہیں، 4 ایم این اے ایسے جنہوں نے استعفی دیا اور نہ ہی ایوان میں حاضر ہو رہے ہیں۔