ایک نیوز :ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 1ارب 10 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی منظوری آئندہ مالی سال تک مؤخرکی۔
ورلڈ بینک نے درآمدات پر 'فلڈ' لیوی لگانے کی بھی مخالفت کی ہے۔
خیال رہےکہ پائیدار معیشت کے لیے ورلڈ بینک کے قرض کی مالیت 45 کروڑ ڈالر تھی، اس کے علاوہ سستی توانائی کے لیے 60 کروڑ ڈالرکا قرض بھی مؤخرکیا گیا ہے۔
ورلڈبینک کے ترجمان کا کہنا ہےکہ پائیدار معیشت کے لیے بورڈ ڈسکشن مالی سال 2024 میں متوقع ہے جب کہ سستی توانائی کے لیے قرض بھی اگلے مالی سال منظور کیا جاسکتا ہے۔