فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے ٹریننگ کا آغاز کردیا 

 فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے ٹریننگ کا آغاز کردیا 
کیپشن: Fast bowler Shaheen Shah Afridi started training

ایک نیوز : فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں باولنگ اور بیٹنگ پریکٹس کی۔

تفصیلات کے مطابق فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں پورے ردھم کے ساتھ باولنگ ، نیٹ میں بیٹنگ پریکٹس بھی کی ۔

واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی سری لنکا کے خلاف سیریز میں ان فٹ ہو ئے تھے ۔ورلڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوران شاہین آفریدی دوبارہ ان فٹ ہو ئے تھے 

اب فاسٹ باؤلرشاہین آفریدی پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی قیادت کریں گے۔