نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئےاپوزیشن کی3رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئےاپوزیشن کی3رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل
کیپشن: A 3-member parliamentary committee of the opposition has been formed for caretaker Chief Minister of Punjab

ایک نیوز :نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے اپوزیشن نے 3رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیدی۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی قائم کی گئی پارلیمانی کمیٹی میں ملک احمد خان،حسن مرتضیٰ،ندیم کامران شامل ہیں۔خلیل طاہر سندھو کو پارلیمانی کمیٹی سے ڈراپ کردیاگیا۔پارلیمانی کمیٹی حمزہ شہبازکی جانب سے سپیکر کے نام خط میں تشکیل دی گئی۔

وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر میں نگران وزیراعلیٰ کے ناموں پراتفاق رائے نہ ہونے پر گورنر نے معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوادیاتھا۔سپیکر کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی قائم کی جائے گی جو نگران وزیراعلیٰ کیلئے اپوزیشن ،حکومتی ناموں پرغور کرے گی ۔

واضح رہےکہ اپوزیشن نے نگران وزیراعلیٰ کے لئے2نام محسن رضا نقوی اور احمد چیمہ کے دیئے ہیں۔