ایک نیوز : گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستان میں اپنے 2 ارب ڈالر ڈیپازٹس رول اوورکردیئے ہیں۔
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کاکراچی چیمبر آف کامرس میں تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ اس وقت سب سے اہم مسئلہ پورٹ پہ رکے ہوئے5700 کنٹینرزکو ریلیزکرنا ہے، اسے حل کریں گے۔
دریں اثنا فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزکامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئےگورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ ہمیں کاروبار کو سہولت دینا ہے۔کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے سبب اقدامات کرنے پڑے، ہماری امپورٹس کم ہوئی ہیں، 33 ہزار لیٹر آف کریڈٹس کےکیسزکلیئرکیے ہیں۔
گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ اگلے ہفتے ملک میں ڈالرز آنے والے ہیں، جس کے بعد زر مبادلہ کے ذخائر بڑھنا شروع ہوجائیں گے ، مزید ڈالرز آتے ہی مزید امپورٹ کی سہولت دیں گے۔ڈالرزکے معاملے پر بینکس کے خلاف تحقیقات مکمل ہیں، جلد ایکشن لیا جائےگا،کسی بینک کو نہیں چھوڑیں گے، رپورٹ 23 جنوری کو سامنے آئےگی۔