سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ واجد علی شاہ کاسروسزہسپتال کا دورہ

Jan 18, 2023 | 20:05 PM

ایک نیوز :سیکرٹری صحت کی ہدایات پر سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ واجد علی شاہ نے ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ آغاہ نبیل اور چیف پلاننگ آفیسر عبدالحق کے ہمراہ سروسز ہسپتال کا دورہ کیا۔

سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ واجد علی شاہ نے سروسز ہسپتال میں جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ پرنسپل سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل، ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر مختار احمد ودیگر ٹیم ممبران بھی موجود تھے۔

  پرنسپل سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے ایم او ٹی میں نئے ماڈیولر تھیٹر بلاک، اولڈ ای این ٹی میں 40 بستروں پر مشتمل نیا انتہائی نگہداشت یونٹ، نیو ایمرجنسی اور او پی ڈی کے عقب میں پارکنگ کی سہولیات اور تعمیراتی پلان بارے سپشل سیکرٹری اور وفد مکمل کو بریفنگ دی۔

سپیشل سیکرٹری واجد شاہ نے شوگر سنٹر کا بھی دورہ کیا، شوگر سنٹر کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر خدیجہ عرفان سے ملاقات کی، پروفیسر خدیجہ نے بون کلینک کی قیام  بارے سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ واجد علی شاہ آگاہ کیا۔

سپیشل سیکرٹری واجد شاہ کا کہنا تھا کہ سروسز ہسپتال میں نیو ایمرجنسی، انتہائی نگہداشت یونٹ اور ماڈیولر تھیٹر بلاک کے تعمیراتی پلان کو سراہتے ہیں۔محکمہ صحت کی جانب سے سروسز ہسپتال کو مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا مزید اُن کا کہنا تھا عمارتیں مکینوں کی یاد دلاتی ہیں اِن سے بھی پیار کرنا چاہیے۔

مزیدخبریں