ایک نیوز : لاہور کے علاقے چوہنگ کی حدود سے اغوا ہونے والی لڑکی شمائلہ کو7افراد نے اجتماعی زیادتی کانشانہ بناڈالا۔میڈیکل رپورٹ میں بھی تصدیق ہو گئی۔ مگرپولیس ملزمان کو گرفتار نہ کرسکی ۔
متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کرنیوالےجناح ہسپتال کے ڈاکٹرز کاکہناتھا کہ میڈیکل میں متاثرہ لڑکی سے زیادتی کی نشاندہی ہوئی ہے۔
لڑکی نے مجسٹریٹ کے سامنے خود سے زیادتی کرنے والوں میں سخی سرور، فہد، کلیم ، عمران سمیت 7 ملزمان کا نام لیا تھا ۔
متاثرہ لڑکی کا پولیس پربااثر ملزمان کیخلاف کارروائی نہ کرنے کا الزام کہنا تھا کہ پولیس روایتی طریقہ سے ملزمان کو پکڑوانے کیلئے اہل خانہ پردباؤ ڈال رہی ہے ۔میری جان کو بھی خطرہ ہوسکتا ہے ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔
متاثرہ لڑکی کا مزید کہنا تھا کہ ایف آئی آر درج ہوئے کو تقریبا 25 دن ہونے والے ہیں مگر پولیس نے ملزمان کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا۔