54چیمبرز آف کامرس کا عام انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان 

Jan 18, 2023 | 18:18 PM

ایک نیوز : ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کے باعث سیاسی جماعتوں کی طرف میثاق معیشت پر دستخط نہ ہونے کی صورت میں تمام کاروباری54 چیمبرز آف کامرس عام  انتخابات کا بائیکاٹ کریں گے۔

 انٹرنیشنل چیمبرز سمٹ 2023 میں54چیمبرز آف کامرس نے اتفاق رائے کیا۔سمٹ میں ملک کے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے 54 صدور نے شرکت کی

 چیمبرز کے صدور نے کی صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے بھی تفصیلی ملاقات کرکے موجودہ معاشی صورتحال اور تاجر برادری کی شکایات سے آگاہ کیا۔

کاروباری شخصیت کاشف انور کاکہنا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر کو تقویت دینے کے لیے فوری طور پر ایمنسٹی اسکیم کا اعلان کیا جائے۔ پاکستانیوں کے غیر اعلانیہ اثاثے ظاہر کیے جا سکیں اور ڈالرز معاشی سرکل میں آسکیں۔ پاکستان میں تجوریوں میں بہت پیسہ پڑا ہے اور زمین کی خریدوفروخت میں بھاری سرمایہ کاری ہے۔  خام مال، مشینری اور دیگر ضروری سامان کی قلت کے باعث تاجر برادری کو مشکلات کا سامنا ہے۔  بندرگاہوں کو بانڈ قرار دیا جائے یا کنٹینرز کو بانڈ میں منتقل کیا جائے تاکہ ڈیمریج اور ڈیٹینشن چارجز سے بچا جا سکے۔

مزیدخبریں