ایک نیوز:سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے دوست ممالک بھی دل کھول کر پیسے نہیں دے رہے۔
رہنماتحریک انصاف شوکت ترین کا بیان میں کہنا تھا کہ معاشی ماہرین اس مشکل میں پڑے ہوئے ہیں کہ انہوں نے عوام کیلئے بڑی مشکلات پیدا کردی ہیں۔ہمیں معلوم ہیں جب ہم آئیں گے تو ان تمام مسائل سے نمٹنا پڑے گا۔ تحریک انصاف کے پاس حکمت عملی ہے کہ کیا کرنا ہے لیکن اس وقت حالات بہت مشکل ہے۔
شوکت ترین کا مزید کہنا تھا کہ اگر حکمران ابھی الیکشن کی کال دیں تو اپنے اور ملک کیلئے بہت اچھا کریں گے۔