ایک نیوز:سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے دوست ممالک بھی دل کھول کر پیسے نہیں دے رہے۔
سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے دوست ممالک بھی دل کھول کر پیسے نہیں دے رہے، شوکت ترین #pnn #pti #shukattareen pic.twitter.com/dD344OjPVc
— AIK News News (@pnnnewspk) January 18, 2023
رہنماتحریک انصاف شوکت ترین کا بیان میں کہنا تھا کہ معاشی ماہرین اس مشکل میں پڑے ہوئے ہیں کہ انہوں نے عوام کیلئے بڑی مشکلات پیدا کردی ہیں۔ہمیں معلوم ہیں جب ہم آئیں گے تو ان تمام مسائل سے نمٹنا پڑے گا۔ تحریک انصاف کے پاس حکمت عملی ہے کہ کیا کرنا ہے لیکن اس وقت حالات بہت مشکل ہے۔
شوکت ترین کا مزید کہنا تھا کہ اگر حکمران ابھی الیکشن کی کال دیں تو اپنے اور ملک کیلئے بہت اچھا کریں گے۔