کورین بینڈ پوپ کے گلوکار داؤد کم نے عمرہ اداکرلیا

Jan 18, 2023 | 17:35 PM

ایک نیوز :معروف کورین ولاگر اور سوشل میڈیا اسٹار داؤد کِم نے عمرے کی  ادائیگی کے بعد  انسٹاگرام پر اپنے روحانی سفر کی تصاویر شیئر کردیں۔

 کورین بینڈ پوپ کے گلوکار کاکہنا تھا اسلام نے ان کو زندگی کی اندھیری راہوں سے نکال کر روشنی کے راستے پر ڈال دیا ہے۔

سوشل میڈیا سٹار نے انکشاف کیا کہ وہ اپنی زندگی میں روشنی کی تلاش کے لئے اکیلے مارے مارے پھر رہے تھے، میری زندگی تباہ ہوچکی تھی، اور میرے خیال میں مَیں دنیا کا بدقسمت ترین شخص تھا۔

داؤد کم کامزید کہنا تھا میں ہمیشہ کوشش کرتا تھا کہ اپنے سوالوں کا جواب ڈھونڈوں۔ اسلام نے مجھے میرے سب سوالوں کے جوابات دے دیئے ہیں اور میں خوش قسمت ہوں کہ اللہ نے مجھے اسلام کیلئے چن لیا ہے۔

مزیدخبریں