ایک نیوز: میو ہسپتال لاہور میں بے ہوشی کے دوائی کی قلت پیدا ہو گئی جس کی وجہ سے سرجیکل ٹاور سمیت دیگر آپریشن تھیٹرز میں الیکٹو سرجریز شدید متاثر ہو رہا ہے ۔ ائسوفلورین دوائی نہ ملنے کی وجہ سے مریضوں کو اپریشن کے لیے داخل ہی نہیں کیا جا رہا
رپورٹ کے مطابق پنجا ب کا سب سے بڑا سرکاری ہسپتال مشکلات سے دوچار ہے۔ مریضوں کو اپریشن کے لیے بے ہوش کرنے والی ائسوفلورین دوائی کی قلت کے باعث سات روز سے میو اسپتال میں آپریشن نہ ہونے کے برابر ہیں ۔ ائسو فلورین کی مد د سے مریض کو اپریشن کے لیے بے ہوش کیا جاتا ہے ۔ دیگر سرکاری ہسپتالوں سے ائسوفلورین ادھار مانگی جار ہی ہے ۔
چیف ایگزیکٹو افیسر ڈاکٹر ہارون حامد کا کہنا ہےکہ انتہائی تشویشناک حالت کے مریضوں کے ایمرجنسی وارڈ میں کچھ آپریشن کیے جا رہے ہیں ۔ اینٹی کرپشن لاہور ریجن میں ہسپتال کی پرچیز کمیٹی کے ممبران پر ایف آئی ار درج ہوئی ہے ۔ ادویات کی خریداری کا عمل ایف ائی ار کی وجہ سے شدید متاثر ہے ۔ میو ہسپتال میں ایک ارب سے زائد کی خریداری کا معاملہ پنجاب پرکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے پاس زیر التو ہے۔ ادویات کی خریداری کے لیے کام کر رہے ہیں ، جلد ہی ائسوفلورین کے قلت پا قابو پا لیں گے اور آپریشن معمول پر شروع ہو جائیں گے۔