ہاکی ورلڈکپ میں عدم شرکت کے ذمہ دار عہدیدا ران نہیں : حیدر حسین

Jan 18, 2023 | 16:46 PM

 ایک نیوز : سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن حیدر حسین کا کہنا ہے  پاکستان کے ہاکی ورلڈ کپ سے آوٹ ہونے کی ذمہ داری موجودہ صدر اور سیکرٹری  پر ڈالنے  کی بجائے اصل ذمہ داران کا تعین ہونا چاہیے۔

رپورٹ کے مطابق نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حیدر حسین نے کہا کہ ہاکی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی عدم شرکت کی ذمہ داری موجودہ عہدیداران پر ڈالنا زیادتی ہے۔
ایشیا کپ میچ میں پاکستان کے بارہ کھلاڑی میدان میں کیوں اتارے انکوائری رپورٹ سامنے آنی چاہیئے۔ حیدر حسین نے کہا کہ فیڈریشن کو حکومت سے صرف  35 لاکھ روپے ملتے ہیں جو ناکافی ہیں / لاہور اور کراچی کے درمیان ہاکی سیریز کی پلاننگ کر رہے ہیں۔ جلد ہی قومی کھیل کا عروج دیکھیں گے اور جونیئر ہاکی لیگ کروایں گے۔ 
منظور الحسن سینئر پی ایچ ایف کے ساتھ ملکر ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے۔ایف آئی ایچ صدر طیب اکرام کے ساتھ ملکر گراس روٹ لیول پر کام کیا جائے گا، 
سیکرٹری حیدر حسین کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز اور پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ ملکر گراس روپ لیول پر ہاکی  فروغ کے لیے کام کرینگے۔ 

مزیدخبریں