نازیبا ویڈیو کیس، دانیہ شاہ نے ضمانت کیلئے ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

نازیبا ویڈیو کیس، دانیہ شاہ نے ضمانت کیلئے ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

ایک نیوز: ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیو لیک کرنے کے کیس میں گرفتار ملزمہ دانیہ شاہ نے گرفتاری کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی ویڈیو وائرل کرنے کے کیس میں دانیا شاہ نے گرفتاری کیخلاف درخواست دائر کردی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے غیر قانونی طور پر دانیہ شاہ کو گرفتار کیا ہے۔  گرفتاری کے وقت قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے، ایف آئی اے کے نوٹسز کا جواب دیتے رہے ہیں۔

مرحوم عامر لیاقت کی بیٹی نے دانیہ شاہ کے خلاف ایف آئی اے کو ویڈیوز وائرل کرنے کے سلسلے میں درخواست دی تھی جس کے بعد  ایف آئی اے سائبر کرائم نے عامر لیاقت کی تیسری بیوی دانیہ شاہ کو گرفتار کرلیا تھا۔ دانیہ شاہ نے عدالت میں بیان دیا تھا کہ انہوں نے عامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل نہیں کی یہ سب جائیداد کی وجہ سے کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ شرقی نے مرحوم عامر لیاقت کی نازیہ ویڈیو لیک  کرنے کے الزام میں ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی ۔ اس قبل جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے بھی ملزمہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی ۔ جس کے بعد ملزمہ دانیہ شاہ کے وکیل ایڈووکیٹ لیاقت گبول نے فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا۔ ایڈووکیٹ لیاقت  کاکہناہے کہ ایف آئی اے نے آج تک کوئی ثبوت تک پیش نہیں کیا ہے۔ کیس میں اہم گواہ یوٹیوبرز یاسر شاہی کا گواہ تک ایف آئی اے نے قلمبند تک نہیں کیا گیاہے۔ گزشتہ سماعت پر تمام فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

واضح رہے کہ ملزمہ دانیہ شاہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ دانیہ شاہ کی خلاف عامر لیاقت کی بیٹی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا. عدالت نے مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو لیک  کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر کیس کی گزشتہ سماعت میں عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔  مقدمے کی مدعیہ عامر لیاقت کی بیٹی دعا بھی عدالت میں پیش ہوئی تھی۔  تمام فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔عدالت نے ریمارکس دیے تھے  کہ درخواست پر فیصلہ 18 جنوری کو سنایا جائے گا۔