باجوہ فیملی ڈیٹالیک کیس: گرفتار صحافی کی درخواست ضمانت منظور

باجوہ فیملی ڈیٹالیک کیس: گرفتار صحافی کی درخواست ضمانت منظور
کیپشن: Bajwa family data case: Arrested journalist's bail application approved(file photo)

ایک نیوز: باجوہ فیملی ڈیٹا لیک کیس میں گرفتار صحافی کی ضمانت بعد ازگرفتاری منظور کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی سپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت سپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی کی جانب سے ضمانت بعد از گرفتاری  درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا گیا کہ ملزم کی جانب سے تعاون نہیں کیا گیا نا ہی موبائل اور لیپ ٹاپ کے پاسورڈ بتائے گئے۔ 

موبائل اور لیپ ٹاپ کے پاسورڈ کیلئے ڈیوائسز فرانزک کیلئے بھیجی ہوئی ہیں، ملزمان کی جانب سے دفعہ  216 کی خلاف ورزی کی گئی جس بنیاد پر سرکاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ 

سرکاری ملزم کے 161 کے بیان میں شاہد اسلم کا نام لیا گیا جس بنیاد پر صحافی کو گرفتار کیا گیا۔ معاون وکیل نے کہا کہ ملزم شاہد اسلم کے وکیل راستے میں کچھ دیر تک پہنچیں گے، جس پر عدالت نے سماعت میں وقفہ کر دیا۔ 

جس کے بعد دوبارہ سماعت شروع ہونے پر شاہد اسلم کے وکیل عدالت پیش ہوئے اور دلائل دیے۔ دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے 50 ہزار روپے مالیتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرنے کا حکم سنادیا۔