ایک نیوز : بی بی سی نے ایف اے کپ کی براہ راست ٹیلی ویژن نشریات کے دوران سیکشوئل آوازیں نشر ہو جانے پر معافی مانگ لی ہے۔
رپورٹ کے مطابق وولوز اور لیورپول کے درمیان منگل کو ہونے والے میچ میں تیسرے راؤنڈ کے ری پلے کو جب گیری لینکر براہ راست پیش کر رہے تھے تو عجیب و غریب آوازیں آنا شروع ہو گئیں۔
بی بی سی کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ ادارہ اس واقعے کی تحقیقات کر رہا ہے۔
بی بی سی نے کہا ہے کہ ہم فٹبال کی لائیو کوریج کے دوران ناظرین کی ہونے والی دل آزاری پر معذرت خواہ ہیں۔
اس پروگرام کے نشر ہونے کے بعد گیری لینکر نے ایک موبائل فون کی تصویر پوسٹ کی جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کے ’سیٹ کے پچھلے حصے میں ٹیپ کیا گیا تھا۔
بعد ازاں بی بی سی ٹو کے پروگرام ’نیوز نائٹ‘ پر بات کرتے ہوئے لینکر نے وضاحت کی کہ ابتدائی طور پر ان کا خیال تھا کہ کسی ایکسپرٹ کے فون پر کوئی ویڈیو بھیجی گئی ہے۔ انھوں نے کہا لیکن یہ بہت اونچی آواز میں تھا۔ اس موقع پر انھیں یہ خیال گزرا کہ یہ کسی قسم کا مذاق تھا۔
Well, we found this taped to the back of the set. As sabotage goes it was quite amusing. 😂😂😂 pic.twitter.com/ikUhBJ38Je
— Gary Lineker (@GaryLineker) January 17, 2023