اعظم سواتی کے فارم ہاؤس کا معاملہ ، سی ڈی اے کیخلاف توہین عدالت کی استدعا مسترد

Jan 18, 2023 | 14:05 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: اسلام آباد ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کے فارم ہاؤس پر سی ڈی اے آپریشن اور نوٹس کیخلاف کیس میں فریقین کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر کی عدالت میں  پی ٹی آئی رہنماء اعظم سواتی  کے فارم ہاؤس پر سی ڈی اے  آپریشن اور نوٹس سےمتعلق طاہرہ سواتی  کی جانب سے سی ڈی اے حکام کے خلاف دائر توہین عدالت درخواست میں فریقین کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کرنے کے کیس میں سماعت ہوئی۔ جس میں عدالت نے استدعا مسترد کرتے ہوئے درخواست کو مرکزی کیس کے ساتھ یکجا کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت کا  کہنا تھا کہ ابھی صرف نوٹس کرکے جواب مانگ رہے ہیں اور درخواست کو یکجا کر دیتے ہیں۔

 اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران درخواستگزار کی جانب سے علی نواز کھرل ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے. عدالت نے کہاکہ آپ جس ایشو پر توہین عدالت کیلئے آئے ہیں وہ نہ آپ کی استدعا تھی اور کورٹ نے ایسے کوئی آرڈر کیے۔

آپ نے کہا تھا کہ تعمیرات گرانے سے فریقین کو روکا جائےکیونکہ آپ خود غیر قانونی تعمیرات گرانے کے لیے تیار تھے۔آپ کی استدعا میں یا کورٹ آرڈرز میں پراپرٹی ڈی سیل کرنے کا کہیں ذکر نہیں، درخواست گزار وکیل نے کہاکہ ہم نے سی ڈی اے کا جو آرڈر چیلنج کیا ہے وہ اسی حوالے سے ہے،عدالت نے اس نوٹیفکیشن کو معطل کیا ہے، عدالت نے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ سماعت6 مارچ تک کیلئے ملتوی کردی۔

مزیدخبریں