ایک نیوز: صوبہ پنجاب اور کے پی میں عام انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے عام انتخابات پر مشاورت شروع کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی اسمبلی کے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں ہیں، الیکشن کمیشن نےگورنر پنجاب اور گورنر کے پی کو عام انتخابات کی تاریخ کیلئےخط لکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے، الیکشن کمیشن آئین کے تحت 3 ماہ میں عام انتخابات کروانے کا پابند ہے۔
ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار صوبائی عام انتخابات کیلئے گورنر سے خط و کتابت کی جائے گی، الیکشن کمیشن گورنر پنجاب اور کے پی کو 3تاریخیں خط میں تجویز کرے گا،گورنر پنجاب اور کے پی عام انتخابات کی فائنل تاریخ کا فیصلہ کریں گے، الیکشن کمیشن نےڈی آر اوز اور آر اوز عدلیہ اور بیوروکریسی سے بھی لینے کا فیصلہ کرلیا ہے، الیکشن کمیشن جلد بیورو کریسی سے ڈی آر اوز اور آر اوز کے لیے فہرست طلب کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن پنجاب کے انتخابات کے لیے الیکشن سٹاف کی فہرستیں بھی مانگے گا،فہرستیں ملنے کے بعد الیکشن سٹاف کی ٹریننگ بھی جائے گی۔