خاتون جج دھمکی کیس: عمران خان 24 جنوری کو طلب، نوٹس جاری

Jan 18, 2023 | 13:06 PM

ایک نیوز: خاتون جج کو دھمکی کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف ٹرائل کا آغاز نہ ہوسکا۔ 

تفصیلات کے مطابق عدالت نے خاتون جج کو دھمکی کیس میں عمران خان کو 24 جنوری کیلئے دوبارہ پیشی کا نوٹس جاری کردیا۔ 

اسلام آباد کی ماتحت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس کا ٹرائل شروع نہ ہوسکا۔

سینئر سول جج رانا مجاہد رحیم بھی ججز کورس کی وجہ سے چھٹی پر ہیں جب کہ طلبی کے باوجود عمران خان عدالت نہ آئے اور جونیئر وکیل پیش ہوا۔

جج کی رخصت اور عمران خان کی عدم حاضری کے باعث کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 24 جنوری تک ملتوی کردی گئی جب کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 24 جنوری کیلئے دوبارہ پیشی کا نوٹس جاری کردیا گیا۔

مزیدخبریں