مشہور اداکارہ کا بولڈ فوٹوشوٹ، فینز پر بجلیاں گرادیں

Jan 18, 2023 | 12:52 PM

ایک نیوز: کڑاکے کی سردی میں مشہور اداکارہ نے انتہائی مختصر لباس میں فوٹو شوٹ کروا کر اپنے فینز کے پسینے چھڑا دیے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ وانی کپور نے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔ جن میں وہ انتہائی مختصر لباس میں بھی پرکشش دکھائی دے رہی ہیں۔ 

اداکارہ کے اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کرتے ہی سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی مانند وائرل ہوگئیں۔ سوشل میڈیا صارفین جہاں ان کی خوبصورت باڈی کی تعریف کررہے ہیں وہیں انہیں ٹرولنگ کا بھی سامنا ہے۔

ایک صارف نے انہیں ٹھٹھرتی سردی میں دہلی کی سڑکوں پر نکلنے کا مشورہ دیدیا۔ صارف نے مذاق میں لکھا کہ اگر آپ دہلی کی سڑکوں پر یہ لباس پہن کرنکلیں تو قلفی کی طرح جم جائیں گی۔ 

ایک دوسری تصویر میں وانی نے سرخ لیکن شارٹ لباس کا انتخاب کیا۔ جسے صارفین کی جانب سے خوب سراہا گیا۔ وانی کے مداح ان کی تصاویر پر تبصرے کرکے ان کی بولڈنس اور خوبصورتی کی تعریف کررہے ہیں۔ 

مزیدخبریں