ایک نیوز : بھارت کے شہر لکھنؤ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ جس میں ایک نوجوان جوڑا چلتی اسکوٹی پر فلمی انداز میں ایک دوسرے کو گلے لگاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
رپورٹ کےمطابق بتایا جا رہا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو لکھنؤ کے حضرت گنج علاقے کی ہے۔ بظاہر نظر آرہا ہے کہ اس اسکوٹی کے پیچھے آنے والی گاڑی نے یہ ویڈیو بنائی ہے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس کے بعد پولیس نے فوٹیج کی جانچ پڑتال شروع کر دی تھی۔ جس کے بعد فحاشی پھیلانے والے نوجوان کو حضرت گنج پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے عوامی مقام پر فحاشی پھیلانے سمیت مختلف دفعات کے تحت نوجوان پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ نوجوان کے ساتھ اسکوٹی پر سوار لڑکی نابالغ ہے۔
लखनऊ.... pic.twitter.com/4BPQRnnS8N
— Suraj Shukla (@suraj_livee) January 17, 2023
لکھنؤ سنٹرل زون کی ڈپٹی کمشنر آف پولیس اپرنا رجت کوشک نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ ویڈیو لکھنؤ کا ہی ہے اور اسے حضرت گنج کے علاقے میں ہی بنایا گیا ہے۔ پولیس کا کہناہے کہ ان کے خلاف موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت اور فحاشی پھیلانے کے الزام میں بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ایک سینئر پولیس افسر کا کہنا تھا جوڑے کے رویے نے نہ صرف شائستگی اور سماجی رویے کی حدوں کو پار کیا ہے، بلکہ موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت ایک جرم بھی ہے۔