الیکشن کمیشن نے مزید36 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کردی

Jan 18, 2023 | 12:36 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:الیکشن کمیشن نے مزید 36 اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کردی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سالانہ مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے پر اراکین کی رکنیت بحال کی، سینیٹ کے 8 جبکہ قومی اسمبلی کے مزید 25 ارکان کی رکنیت بحال کی جاچکی ہے۔کے پی اسمبلی کے بھی 3 ارکان کی رکنیت مالی گوشوارے جمع کرانے پر بحال کی گئی۔

رکنیت بحال ہونے والوں میں سینیٹر زرقہ سہروردی،سینیٹر سید وقار مہدی،سینیٹر جام مہتاب حسین داہڑ،سینیٹر تاج حیدر اور سینیٹر شوکت ترین،سینیٹر ہدایت اللّہ،سینیٹر دوست محمد خان اور سینیٹر مولانا غفور حیدری اس کے علاوہ احسن اقبال،نثار احمد چیمہ،محسن نواز رانجھا،طارق بشیر چیمہ،مخدوم سمیع الحسن اور منور علی تالپور،عائشہ رجب علی اور سمینہ مطلوب کی رکنیت بھی بحال کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نےگزشتہ روز 271 معطل اراکین میں سے  25 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کی تھی۔

الیکشن کمیشن نے سالانہ مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے پر سینیٹ کے 4 جبکہ قومی اسمبلی کے 21 ارکان کی رکنیت بحال کردی تھی۔

 الیکشن کمیشن کے مطابق سنیٹر احمد خان، سنیٹر انوار الحق کاکڑ کی رکنیت بحال کی گئی۔ اسی طرح  وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض ،  نور عالم خان، رضا ربانی کھر، سید باسط احمد سلطان ، شنزہ فاطمہ خواجہ، مسرت آصف خواجہ اور  شاہدہ رحمانی کی رکنیت بھی بحال کی گئی تھی۔

مزیدخبریں