اے این ایف کی کارروائی، مدینہ منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

 اے این ایف کی کارروائی، مدینہ منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

ایک نیوز: اے این ایف اور اے ایس ایف نے کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق اے این ایف اور اے ایس ایف نے کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئےفلائٹ نمبر WY 324 سے مدینہ جانے والےمُلزم کےسے 930 گرام ہیروئین برآمد کر لی ہے۔ جس میں ہنگو کا رہائشی ملزم گرفتار ہو گیا ہے۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-01-18/news-1674026046-7778.mp4

اے این ایف نے اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب کاروائی کرتے ہوئے ہنگو کے رہائشی سے  2 ملزمان سے 201 چرس سے بھرے کیپسولز برآمد کیے ہیں۔ ملزم  کیپسول کو بیرون ملک سمگل کرنے کی غرض سے لایا تھا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-01-18/news-1674026046-4016.mp4

اے این ایف اور اے ایس ایف نے باچہ خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پشاور پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئےفلائٹ نمبر QR 601 سے دوحہ جانے والے ملزم کے ٹرالی بیگ سے 1 کلو 53 گرام چرس برآمد کی ہے جس میں بنوں کے رہائشی ملزم کو گرفتار کر لیا گیاہے۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-01-18/news-1674026046-1431.mp4

اے این ایف نے راولپنڈی اسکیم 3 کے قریب جہلم کے رہائشی ملزم سے بھی 20 نشہ آور گولیاں برآمد کی ہیں۔ مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ 

اے این ایف کا منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے گڈاپ ٹاؤن کراچی کے قریب ٹرک سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی ہے۔ 186 کلو چرس بلوچستان سے کراچی سمگل کی جا رہی تھی۔برآمدہ چرس ڈرائیور سیٹ کے پیچھے کیبن میں بنے خُفیہ خانوں سے برآمد ہوئی ہے جس میں پشین کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔