سستے تیل کی خریداری، روسی وفد کیساتھ پاکستان کے مذاکرات شروع

Jan 18, 2023 | 13:20 PM

ایک نیوز:روس سے سستا تیل اور ایل این جی کی خریداری، اسٹریم گیس پائپ لائن پر پاکستان روس انٹر گورنمنٹل کمیشن کے تحت 3 روزہ مذاکرات شروع ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور روس کے درمیان آج پہلے روز ماہرین کی سطح پر مذاکرات ہو رہے ہیں۔مذاکرات بین الحکومتی کمیشن کی سطح پر ہو رہے ہیں، کل ہونے والے اجلاس میں دونوں ملکوں کے وزراء بھی شریک ہوں گے۔

روس کے ماہرین کا وفد پہلے ہی پاکستان پہنچ چکا ہے، جبکہ روسی وزیرِ توانائی آج پہنچ رہے ہیں۔

قبل ازیں سستے تیل کی خریداری میں نئی پیشرفت سامنے آگئی۔ روسی وفد مذاکرات کیلئے 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا۔ 

پاکستان کی جانب سے روس سے خام تیل ( Oil )، پیٹرولیم ( Petrol ) مصنوعات اور گیس ( Gas ) کی خریداری کے معاہدوں پر بات چیت کی جائے گی۔

بین الحکومتی کمیشن کا آٹھواں اجلاس آج بروز بدھ 18 جنوری کو اسلام آباد میں ہوگا، جس میں اہم معاملات طے کیے جائیں گے۔

دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات میں فوری 30 فیصد رعایت پر تیل اور سستا ڈیزل خریدنے پر بات ہوگی، جب کہ معاہدے کے بعد امپورٹ بل میں 50 فیصد کمی کا بھی امکان ہے۔

روس سے ایل این جی کی طویل مدتی خریداری کے ساتھ ساتھ نارتھ ساؤتھ گیس منصوبے پر بھی بات ہوگی۔ وفود کے درمیان ملکی ضرورت کا 50 فیصد پیٹرول روس سے لینے سمیت ادائیگیوں اور شپنگ کا طریقہ کار طے ہوگا۔

اس دوران مجموعی طور پر 3ارب ڈالر مالیت کے معاہدے ہونے کی توقع ہے۔

پاکستانی ریفائنریز روسی خام تیل سے پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار پہلے ہی ممکن قرار دے چکی ہیں۔ پاکستان ماہانہ 2 لاکھ ٹن ڈیزل درآمد کرتا ہے۔ روس سے معاہدے کے بعد امپورٹ بل میں 50 فیصد کمی ہوسکتی ہے۔

مزیدخبریں