دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا ویمن نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی

دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا ویمن نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی

ایک نیوز: پاکستان اور آسٹریلیا ویمنز کرکٹ ٹیم کے درمیان کھیلے جانے والے  دوسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلوی ویمن ٹیم نے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو 10 وکٹوں سے با آسانی شکست دے دی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق برسبین میں کھیلے  جانے والے میچ میں آسٹریلیا نے 126 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے  بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر 20 اویں اوور میں عبور کر لیا۔ 19 سالہ فوبی لیچ فیلڈ  نے مسلسل دوسرے میچ میں  شاندار نصف سنچری اسکور کی 

میچ کے آغاز پر پاکستانی کپتان بسمہ معروف نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن ویمن قومی ٹیم صرف 43 اوورز ہی کھیل سکی اور 125 رنز بناکر پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔

اس سے قبل پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میچ میں 8 وکٹ سے شکست دیکر سیریز میں برتری حاصل کر لی تھی۔ پہلے ون ڈے میں

میزبان آسٹریلیا نے 158 رنز کا ہدف 29ویں اووو میں 2 وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا تھا۔برسبین میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے نے مقررہ 40 اوور میں 8 وکٹ پر 160 رنز بنائے تھے۔آسٹریلیا کو ڈک ورتھ لیوئیس سسٹم کے تحت 40 اوورز میں 158 رنز بنانے تھے جسے باآسانی آسٹریلیا نے 29 ویں اوور میں عبور کر لیا تھا۔ 

پاکستان کی جانب سے ندا ڈار 59 اور کپتان بسمہ معروف 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں تھی۔آسٹریلیا کی طرف سے ڈارسی براؤن اور جوناسین نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

سیریز کا آخری اور تیسرا میچ 21 جنوری کو کھیلا جائے گا۔