ملالہ امریکی فلم کی شریک پروڈیوسر بن گئیں

ملالہ امریکی فلم کی شریک پروڈیوسر بن گئیں
کیپشن: Malala became a co-producer of the American film

ایک نیوز :نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی آسکر ایوارڈز کے لیے نامزد امریکی فلم کی شریک پروڈیوسر بن گئیں۔

 فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والی ملالہ یوسفزئی اکیڈمی ایوارڈز کے لیے نامزد پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ کے بعد اب امریکی فلم ’اسٹرینجر ایٹ دی گیٹ‘ کی شریک پروڈیوسر بن گئی ہیں۔

فلم ’اسٹرینجر ایٹ دی گیٹ‘ کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر پروڈکشن ٹیم کی جانب سے ملالہ یوسفزئی کا بطور شریک پروڈیوسر فلم کی ٹیم کا حصّہ بننے پر خیر مقدم کیا گیا ہے۔

  دستاویزی فلم کی کہانی ایک ایسے امریکی میرین آفیسر کی زندگی کی سچی کہانی پر مبنی ہے جوکہ مسلمانوں کی عبادت گاہ یعنی مسجد کو بم سے اُڑانے کا منصوبہ بناتا ہے تاہم اس منصوبہ بندی کے دوران کئی مرتبہ مسجد جانے اور مسلمانوں سے متاثر ہونے کے بعد اس کا ارادہ بدل جاتا ہے اور وہ مسجد کو بم سے اُڑانے کے بجائے اسلام قبول کر کے مسلمان ہوجاتا ہے۔ 

ملالہ یوسفزئی نے اس فلم کے بارے میں کہا کہ جب میں نے یہ فلم دیکھی تو میرا نظریہ ہی بدل گیا یہ فلم ایک مضبوط سچی کہانی پر مبنی ہے۔

یاد رہے کہ امریکی میرین آفیسر رچرڈ میک کینی اب ایک مسجد کے صدر ہیں اور عبادت میں مشغول رہتے ہیں۔