کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کے بعد  خسارے میں چلا گیا 

Feb 18, 2025 | 20:07 PM

ایک نیوز: پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کے بعد  خسارے میں چلا گیا۔

 اسٹیٹ بینک آ ف پاکستان کے مطابق جنوری 2025ء میں کرنٹ اکاؤنٹ 42 کروڑ ڈالر خسارے میں رہا، دسمبر 2024ء میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 47 کروڑ 40 لاکھ ڈالر خسارے میں تھا،  ماہانہ بنیادوں پر کرنٹ اکاؤنٹ میں 11 فیصد کی کمی ہوئی، مالی سال 25ء کی پہلے 7 ماہ میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 0.7 ارب ڈالر سرپلس ہے۔  

مرکزی بینک کے مطابق  گزشتہ مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ 1.8 ارب ڈالر خسارے میں تھا، جنوری 2025ء میں کرنٹ اکاؤنٹ میں سالانہ 4 فیصد بہتری ہوئی۔

مزیدخبریں