ایک نیوز:مختلف وزارتوں کےضم ہونے کے بعد وفاقی وزراء کےقلمدانوں کا ازسر نو تعین ،وزیراعظم کی منظوری کے بعدکابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کے پاس دفاعی پیداوارکا اضافی قلمدان ہوگا ،اس سے قبل وزیردفاع خواجہ آصف کے پاس ایوی ایشن کا اضافی قلمدان بھی تھا ،وفاقی حکومت نے وزارت ایوی ایشن کو ختم کرکے وزارت دفاع میں ضم کردیا تھا۔
اب محسن نقوی داخلہ اور نارکوٹکس کنٹرول کےوفاقی وزیر ہوں گے ،اس سے قبل وزیرداخلہ محسن نقوی کے پاس نارکوٹکس کنٹرول کا اضافی قلمدان تھا ،وفاقی حکومت نےوزارت نارکوٹکس کنٹرول کووزارت داخلہ میں ضم کردیا تھا۔
وفاقی وزیرامیرمقام کےپاس امورکشمیر و گلگت بلتستان اورسیفران کاقلمدان ہوگا ،اس سےقبل امیرمقام وزیرسیفران تھے، ان کے پاس امورکشمیر وگلگت بلتستان کا اضافی قلمدان بھی تھا ،وفاقی حکومت نےوزارت سیفران کو وزارت امورکشمیر وگلگت بلتستان میں ضم کردیا تھا۔