ایک نیوز: وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے ورلڈ بینک کے وفد نے پاکستان کی معاشی ترقی کی بھرپور ستائش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا برادرملک ترکیہ کے صدر 2 روزہ دورے پر پاکستان آئے، ترکیہ کے صدر کی پاکستان آمد پر عوام نے خوشی کا اظہار کیا، ترکی نے ہمیشہ دل کھول کر پاکستان کا ساتھ دیا ہے، ترک صدر نے کشمیر، فلسطین کی آزادی کیلئے آوازبلند کی ۔
انہوں نے کہا گزشتہ دنوں گیلپ سروے جاری ہوا ہے، ورلڈ بینک کے 9 ڈائریکٹرز پر مشتمل وفد پاکستان آیا، ورلڈ بینک کے وفد نے پاکستان کی معاشی ترقی کی بھرپور ستائش کی ہے۔
محمد شہباز شریف نےمزید کہا کہ پاکستان کی تاجربرادری نے کاروبار دوست ماحول پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، ہمیں محنت کو یقینی بنانا ہے پاکستان اپنا مقام ضرور حاصل کرے گا،مل کر کام کریں گے تو معاشی ترقی میں تیزی سے اضافہ ہوگا۔