سونے کی قیمت میں مزید اضافہ  

سونے کی قیمت میں مزید اضافہ  
کیپشن: Further rise in gold price

ایک نیوز: سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں1000روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
سونا 3 لاکھ 4 ہزار 200 روپے فی تولہ ہوگیا ،10گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کا اضافہ ہوا ہے،10گرام سونا 2 لاکھ 60 ہزار 802 روپے پر پہنچ گیا ۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کے اضافے سے 2910 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 350 روپے پر مستحکم رہی    ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز  سونے کی فی تولہ قیمت میں 1700 روپے کا اضافہ  ہوا تھا۔

سونے کی  نئی قیمت  ایک ہزار 700روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 3 ہزار 200 روپے فی تولہ  پر پہنچ گئی تھی ،10گرام سونا ایک ہزار 458روپے مہنگا ہوا تھا  جسکے بعد 10گرام سونا 2 لاکھ 59 ہزار 945 روپے پر پہنچ گیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 350 روپے پر مستحکم  ہے۔