ویمنز کرکٹ ٹیم کی پلئیر رامین شمیم کی والدہ انتقال کر گئیں 

ویمنز کرکٹ ٹیم کی پلئیر رامین شمیم کی والدہ انتقال کر گئیں 
کیپشن: Women's cricket team player Ramin Shamim's mother passed away

ایک نیوز: ویمنز کرکٹ ٹیم کے کیمپ کی پلئیر رامین شمیم کی والدہ انتقال کر گئیں ۔
رامین شمیم کی والدہ کو کراچی میں سپرد خاک کر دیا گیا ، رامین شمیم کی والدہ کے انتقال پر ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں اور مینجمنٹ نے افسوس کا اظہار کیا،ساتھی کھلاڑیوں اور مینجمنٹ نے رامین شمیم کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔
اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں آج پریکٹس میچ سے قبل کھلاڑیوں اور کوچز نے رامین شمیم کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی ،مرحومہ کے لئے فاتحہ خوانی اور سوگوار خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔