اب میٹرک امتحانات کیلئے منفرد رول نمبر سلپس ملیں گی  

اب میٹرک امتحانات کیلئے منفرد رولنمبر سلپس ملیں گی  
کیپشن: Now unique roll number slips will be available for matriculation exams

ایک نیوز: میٹرک امتحانات کے لئے کیو آر کوڈ والی رولنمبر سلپس تیار کر لی گئیں۔
لاہور بورڈ نےجعلی امیدواروں کا کمرہ امتحا ن میں داخلہ روکنے کے لئے شکنجہ تیار کر لیا،کیو آر کوڈ سے امتحانی سنٹر میں جعلی امیدواروں کی شناخت آسان ہوگی۔ 
موبائل کے ذریعے بھی کیو آر کوڈ کو چیک کیا جا سکے گا ،نئی ٹیکنالوجی سے نقل اور جعلی امیدواروں کی روک تھام میں مدد ملے گی، لاہور بورڈ کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز4مارچ سے ہو گا، میٹرک امتحانات میں2لاکھ56ہزار بچے شرکت کریں گے۔
لاہور بورڈ کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس جعلی امتحان دینے والے82امیدوروں پر3سال کی پابندی لگائی ہے ، جعلی امیدواروں کے خلاف بھی قانون کے مطابق مقدمات اور کارروائی کی جا رہی ہے۔