چیمپینز ٹرافی :اہم کیوی پلیئر کو انجری ،ٹیم سے آئوٹ

Feb 18, 2025 | 12:23 PM

ایک نیوز: چیمپینز ٹرافی سے قبل نیوزی لینڈ ٹیم کو ایک اور جھٹکا لگ گیا ہے۔
کیویزفاسٹ باؤلر لوکی فرگوسن انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں، لوکی فرگوسن وارم میچ کے دوران پاؤں کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے ۔
نیوزی لینڈ سکواڈ میں لوکی فرگوسن کی جگہ پر کائل جیمیسن کو شامل کر لیا گیا ہے۔    

خیال رہے کہ اس سے قبل  انگلش کرکٹ ٹیم  کے نوجوان آل راؤنڈر جیکب بیتھل انجری کے باعث آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے ہیں۔
میڈیا کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے تصدیق کی ہے کہ بھارت کے خلاف جاری ون ڈے سیریز کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہونے کیوجہ سے بائیں ہاتھ کے بیٹر جیکب بیتھل چیمپئنز ٹرافی نہیں سکیں گے۔

قبل پاکستان کے   انجری کے باعث صائم ایوب  10 ہفتے کےلئے کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں ، قومی کرکٹر  کے اہم آر آئی سکین ایکسرے اور میڈیکل رپورٹس کے بعد ڈاکٹر نے انہیں 10ہفتے  تک آرام کا مشورہ دیا ہے۔

آسٹریلیا کے  پیٹ کمنز بھی ٹخنے کی تکلیف کا شکار ہیں اس وجہ سے ابھی تک انہوں نے بولنگ شروع نہیں کی، انکی غیر موجودگی میں سری لنکا کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں سٹیو سمتھ کپتانی کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں