سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے  

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے  
کیپشن: Earthquakes in and around Swat

ایک نیوز: مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،شہری گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔
مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کی شدت 5.1ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 166کلو میٹر تھی ، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز  بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں  زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، زلزلے کی شدت 4ریکارڈ کی گئی تھی،بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نئی دہلی اور مضافات میں4شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ زلزلے کی گہرائی5کلومیٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق5بج کر35منٹ پر محسوس کیے گئے۔