پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 223 پوائنٹس کا اضافہ

Feb 18, 2025 | 11:04 AM

ایک نیوز: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 223 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، مارکیٹ 1 لاکھ 11 ہزار 967 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے ۔

گزشتہ روز    پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے  پہلے روز مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ  کا سلسلہ جاری رہا تھا،کاروبار  کے اختتام پر  ہنڈرڈانڈیکس 341 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 11 ہزار 743 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں  دن بھر مجموعی طور پر 434 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ،130 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 234 کے شیئرز میں کمی ہوئی تھی۔

بازار میں  51 کروڑ 11 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ،سٹاک مارکیٹ میں 19 ارب 63 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ،مارکیٹ کی بلند ترین سطح 112،524 جبکہ کم ترین سطح 111،513 پوائنٹس رہی تھی۔

مزیدخبریں