ایک نیوز: اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پوری دنیا کو مختلف مسائل کا سامنا ہے،کل یونائیٹڈ نیشن میں سکیورٹی کونسل کی میٹنگ ہے،عالمی مسائل پر بات چیت اور غوروفکر کیلئے جمع ہوئے ہیں،جب بھی امریکا کا دورہ کیا تو پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کو ترجیح دی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی معیشت درست سمت پر گامزن ہے،بڑی خواہش تھی پاکستانی کمیونٹی سے شیئر کروں پاکستان کہاں کھڑا ہے، مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی ہے، 2013میں پاکستان کی معیشت مستحکم تھی،ن لیگ نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کو ختم کیا، صدر زرداری کے دورہ چین میں بھی مجھے دعوت دی گئی، پاکستان کی معاشی بہتری کا دنیا اعتراف کر رہی ہے،ملکی مفاد ہمیشہ مقدم رکھا،ملک ہے تو ہم ہیں۔
نائب ویراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی معاشی پالیسیوں کو سراہا، 2013الیکشن سے پہلے پاکستان کو غیر مستحکم میکرواکنامک ملک قرار دیا گیا،3سال کے قلیل عرصے میں میکرواکنامک اشاریے ٹھیک ہو گئے،آسمان کو چھونے والی مہنگائی 3.6فیصد پر آ گئی تھی،دن رات کام کر کے 18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا،دہشتگردی کے نجات پر بھاری رقم خرچ کی گئی۔
نائب وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد کئے گئے، پاکستان نے پہلی بارآئی ایم ایف کا پروگرام مکمل کیا تھا،عالمی مالیاتی اداروں کے سربراہوں نے پاکستان کے دورے کئے،2018میں حکومت بدلی اور ہم دنیا کی 47ویں معیشت بن گئے، پاکستان ڈیفالٹ کے دہانے تک پہنچ گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ملک بچانے کیلئے مشکل فیصلے کئے،ہم نے کہا ملک ہوگا تو سیاست بھی ہوگی، 2017 میں میری بات مانی ہوتی تو پاکستان کشکول لیکر نہ پھرتا،ہم خود اپنے دشمن ہیں، پاکستان کے مفادات کو برباد کرتے ہیں، ہر کسی کو کہتا تھا پاکستان دیوالیہ نہیں ہوگا،ہم نے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا، پاکستان کو سفارتی تنہائی کاشکار ملک کہا جاتا تھا۔

کیپشن: The world is acknowledging Pakistan's economic improvement: Ishaq Dar