محکمہ موسمیات کی ملک میں موسم بارے بڑی پیشگوئی 

Feb 18, 2025 | 09:27 AM

ایک نیوز: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورمطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
 گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور شمال مشر قی بلوچستان میں تیز ہواؤں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے،اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے،کے پی کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے،مری، گلیات اور گردونو ا ح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہنے کی توقع ہے،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے،کشمیر میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، گلگت بلتستان میں موسم سرد اوراور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش ہلکی برفباری کی توقع ہے۔    

مزیدخبریں