ٹورنٹو :ائیرپورٹ پر مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران اُلٹ گیا 

ٹورنٹو :ائیرپورٹ پر مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران اُلٹ گیا 
کیپشن: Toronto: A passenger plane overturned during landing at the airport

ویب ڈیسک:کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں پیئرسن ائیرپورٹ پر مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران اُلٹ گیا۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز منیاپولس سے ٹورنٹو جانے والا مسافر طیارہ پیئرسن انٹرنیشنل ائیر پو ر ٹ پر ہنگامی لینڈنگ کے دوران اُلٹ گیا،طیارے میں80مسافر سوار تھے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طیارے میں سوار مسافر اور عملے کی معلومات لی جارہی ہیں جبکہ کینڈین پولیس کے مطابق زیادہ تر مسافر وں کو طیارے سے بحفاظت نکل لیا ہے، لینڈنگ کے دوران ایک بچے سمیت کم از کم 15 افراد زخمی ہوئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2زخمیوں کی حالت نازک ہے جبکہ دیگر محفوظ رہے، حادثہ کیوجہ جاننے کی کوشش جاری ہے، ائیرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ پیش آنے والے واقعے سے آگاہ ہیں، ایمرجنسی ٹیمیں کام کررہی ہیں۔ 
رپورٹس کے مطابق ہنگامی عملے نے طیارے کو گھیر لیا اور آگ لگنے سے بچانے کیلئے اس پر سپرے کیا۔