چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے انگلینڈ کرکٹ ٹیم بھی لاہور پہنچ گئی

 چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے انگلینڈ کرکٹ ٹیم بھی لاہور پہنچ گئی
کیپشن: The England cricket team also reached Lahore to participate in the Champions Trophy

ویب ڈیسک:آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے انگلینڈ کرکٹ ٹیم بھی لاہور پہنچ گئی،چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان میں دوسری ٹیموں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
انگلینڈ کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے کپتان جوز بٹلر کی قیادت میں لاہور پہنچی ہے، انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا کھلاڑیوں اور سٹاف سمیت 31رکنی دستہ براستہ دبئی لاہور پہنچا ہے۔
ہیڈ کوچ برینڈن مکیلم سمیت انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے منیجنگ ڈائریکٹر رابرٹ کی بھی ٹیم کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے۔
گزشتہ روز آسٹریلیا کی ٹیم بھی پاکستان پہنچ گئی تھی۔
خیال رہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں اپنے گروپ میچز لاہور اور کراچی میں کھیلے گی، انگلینڈ کرکٹ ٹیم اپنا افتتاحی میچ2فروری کو روایتی حریف آسٹریلیا کے خلاف قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گی۔
انگلینڈ کا دوسرا میچ افغانستان کیخلاف26فروری کو لاہور میں ہوگاجبکہ انگلش ٹیم اپنا تیسرا اور آخری گروپ میچ یکم مارچ کو جنوبی افریقا کے خلاف نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گی۔
یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا آغاز19فروری سے ہو رہا ہے جہاں افتتاحی میچ میں میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کراچی میں مدمقابل ہوں گی۔