کمشنرکےدھاندلی سے متعلق بیان پرانکوائری ہونی چاہیے،مہربانوقریشی

کمشنرکےدھاندلی سے متعلق بیان پرانکوائری ہونی چاہیے،مہربانوقریشی
کیپشن: کمشنرکےدھاندلی سے متعلق بیان پرانکوائری ہونی چاہیے،مہربانوقریشی

ویب ڈیسک:رہنماتحریک انصاف مہربانوقریشی کاکہناہے کہ کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی سے متعلق بیان پرانکوائری ہونی چاہیے۔

رہنماتحریک انصاف مہربانوقریشی کا ایک نیوز کے پروگرام ’’ایک پیچ ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ حلقے میں عوام نے مجھے بھرپور ووٹ دیئے،میرے بھائی کے حلقے میں 30ہزار بیلٹ پیپرز جلائے گئے،حلقے میں فارم 45اور 47میں تضاد نمایاں ہے۔حلقے سے منسوخ کئے گئے ووٹ فارم 45میں شامل نہیں تھے ۔آراوز کو یہ اختیار نہیں ہوتا کہ وہ ووٹ منسوخ کر سکیں ۔

مہربانوقریشی کاکہنا تھاکہ کمشنر راولپنڈی کا انتخابی دھاندلی سے متعلق بیان خود ایک گواہی ہے۔ جوڈیشل کمیشن بنا کر تمام معاملات کی انکوائری ہونی چاہئے۔ الیکشن 2024 میں دھاندلی نہیں،مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا۔الیکشن 2024 میں دھاندلی نہیں،مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا۔ الزام تراشی نہیں کر رہے،دھاندلی کے ثبوت موجود ہیں۔ مولانا فضل الرحمان سے صرف الیکشن دھاندلی سے متعلق اتفاق ہے ۔