ڈیرہ اسماعیل خان کے5حلقوں کےامیدواروں کانوٹیفکیشن جاری

Feb 18, 2024 | 22:36 PM

ویب ڈیسک:الیکشن کمیشن ڈیرہ اسماعیل خان کے صوبائی حلقوں میں کامیاب امیدواروں کے ناموں کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈیرہ اسماعیل خان کے پانچ صوبائی حلقوں کے کامیاب امیدواروں کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے ان کے نام خیبر پختونخواہ اسمبلی کو بھجوا دیے ہیں ۔

 الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹی فیکیشن کے مطابق حلقہ پی کے111پر جمعیت علمااسلام کے مخدوم زادہ محمد آفتاب ،حلقہ پی کے 112پر پاکستان پیپلز پارٹی کے احمد کریم کنڈی،حلقہ پی کے113پر سابق وفاقی وزیر اور خیبر پختونخواہ کے نامزد وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین خان گنڈہ پور،حلقہ پی کے 114پر جمعیت علمااسلام کے مولانا لطف الرحمن، حلقہ پی کے115پر پاکستان پیپلز پارٹی کے احسان اللہ میانخیل کامیاب قرار پائے ہیں۔

مزیدخبریں