پیپلزپارٹی کا مرادعلی شاہ کو وزیراعلیٰ سندھ بنانےکافیصلہ 

Feb 18, 2024 | 22:16 PM

ایک نیوز:پیپلزپارٹی نے مرادعلی شاہ کو وزیراعلیٰ سندھ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

ایک نیوز کی خبر درست ثابت ہوئی۔پیپلزپارٹی کے نومنتخب ایم پی اے مرادعلی شاہ سندھ کے تیسری مرتبہ وزیراعلیٰ بنیں گے۔مراد علی شاہ کو ایک پھر وزیر اعلیٰ بنانے کی خبر ایک نیوز نے 4روز پہلے نشر کی تھی۔مراد علی 2016 سے وزیر اعلیٰ سندھ کے منصب پر فائزہیں۔چند روز میں پارٹی قیادت وزیر اعلیٰ کے نام کا اعلان کرےگی۔

واضح رہے کہ سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی 84نشستوں کے ساتھ اکثریتی جماعت ہے ۔پارٹی کی جانب سے ارکان اسمبلی کو کراچی پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ۔

مزیدخبریں