ویب ڈیسک : کوآرڈینیشن کمیٹی کے سربراہ سینیٹر اسحاق ڈار کاکہنا ہے کہ پیپلزپارٹی او ر ن لیگ اکابرین ضابطے کی پاسداری کرتے ہوئے بیان بازی سے پرہیزکریں۔
سینیٹراسحاق ڈار کاکہنا ہے کہ کمیٹیوں کے درمیان وضع کردہ ضابطے کی پاسداری کریں۔ طے ہوا تھا کہ دونوں جماعتوں کی تشکیل کردہ کوآرڈینیشن کمیٹیوں کا کوئی رکن یا رہنما بات چیت کے جاری عمل اور اس میں زیرغور نکات پر بیان بازی نہیں کرے گا۔
سابق وزیر کاکہنا تھاکہ فریقین کے درمیان ابھی تک حتمی نکات طے نہیں پائے اور مختلف تجاویز پر گزشتہ روز تک مشاورت جاری رہی مشاورت کے چار دور مکمل ہو چکے ہیں اور کل بروز پیر دوپہر پانچویں نشست طے ہو چکی ہے کل کے اجلاس میں اہم پیش رفت متوقع ہے مشاورت مکمل ہونے پر دونوں جماعتوں کا باضابطہ مشترکہ اعلامیہ جاری ہوگا۔ دونوں جماعتوں میں طے شدہ طریقہ کار کے مطابق مشاورت مکمل ہونے سے پہلے کوئی بات کرنا مناسب نہیں۔