سیاسی استحکام کسی جماعت نہیں، ملک کی ضرورت ہے،شہبازشریف 

Feb 18, 2024 | 21:09 PM

ویب ڈیسک :صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف کاکہنا ہے کہ سیاسی استحکام کسی جماعت کی نہیں، اس وقت ملک کی ضرورت ہے۔

  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور نامزد وزیراعظم شہباز شریف سے پارٹی راہنما اور سابق وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کی ملاقات ، مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیاگیا۔سردار یوسف  نے وزیراعظم نامزد ہونے پر پارٹی صدر شہباز شریف کو مبارک دی۔

شہباز شریف نے 8 فروری کے انتخابات کے دوران پارٹی راہنمائوں اور کارکنوں کی کارکردگی اور محنت کو سراہا

سردار محمد یوسف مانسہرہ کے حلقہ این اے 14 سے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔

صدر ن لیگ شہبازشریف کاکہنا تھا کہ ریاست کو معاشی خطرات سے بچانے کےلئے سب کا اتحاد ہی تمام مسائل کا حل ہے۔لڑائی، نفرت اور انتقام کا نقصان پاکستان اور عوام کو ہوگا۔ہماری کوشش ہے کہ پاکستان اور عوام کو منڈلاتے ہوئے سنگین خطرات سے بچائیں۔ پاکستان اور عوام کی خاطر پہلے کی طرح اب بھی قومی سوچ پر چلیں گے۔

مزیدخبریں