ویب ڈیسک :جماعت اسلامی کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس 25 فروری اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔سیاسی جماعتوں کو دعوت نامے ارسال کردیئے گئے ۔
امیرجماعت اسلامی سراج الحق کاکہنا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس کیلئے تمام جماعتوں کو باضابطہ دعوت نامہ بھیج دیا۔ کانفرنس کا مقصد جمہوریت کا بچاؤ ہے۔تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کرتاہوں ملک میں حقیقی جمہوریت کے قیام کے لیے آگے بڑھیں۔ 2024کے انتخابات ملکی تاریخ کے آلودہ،بدنام اور متنازع ترین الیکشن تھے
سراج الحق کاکہنا تھاکہ پی ٹی آئی سمیت تمام متاثرہ سیاسی جماعتوں سے رابطے کررہے ہیں۔کمشنر راولپنڈی کے انکشافات ہمارے موقف کی تائید ہیں۔ کمشنر کی طرح مزید ضمیر جاگ گئے تو دھاندلی کرنے والے کدھرجائیں گے۔کمشنر کا بیان خراب دیگ کا چاول ہے۔